قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا کلام ہے، جو نہ صرف ہدایت اور رہنمائی کا ذریعہ ہے بلکہ اس کا سیکھنا اور پڑھنا انسان کی دنیاوی اور آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ قرآن کی تعلیم حاصل کرنا ایک عظیم عمل ہے ۔ لیکن اس کی برکت اور اثر تب ہی مکمل ہوتا ہے جب اسے درست مخارج اور قواعد کے مطابق پڑھا جائے۔
کیا آپ قرآن مجید کو صحیح طریقے سے تلاوت کرنا چاہتے ہیں؟
اگر ہاں! تو دنیات آن لائن کا تیار شدہ 10 روزہ تجوید القران کورس آپ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ تجوید، قرآن کے الفاظ اور حروف کو ان کے اصل مخارج اور صفات کے ساتھ ادا کرنے کا علم ہے، جو قرآن کی تلاوت کو صحیح اور پُراثر بناتا ہے۔تجوید القرآن کا علم اسی لیے اہم ہے تاکہ ہم قرآن پاک کو اس کے حقیقی تلفظ اور حسن کے ساتھ ادا کر سکیں۔قرآن کی درست تلاوت آپ کے ایمان کو تقویت بخشے گی اور آپ کو اللہ کے قریب کرے گی۔ آئیے، آج ہی اس مقدس سفر کا آغاز کریں۔
ہمارے کورس میں آپ سیکھیں گے:
1. مخارج الحروف:
حروف کے صحیح ادائیگی کے مقامات اور ان کی وضاحت۔
2. صفات الحروف:
ہر حرف کی مخصوص صفات کو پہچاننا اور ادا کرنا۔
3. قواعد التجوید:
وقف، ادغام، اخفاء، اور اظہار جیسے اصولوں کی تفصیل۔
4. قرآن کی روانی:
تسلسل اور خوش الحانی کے ساتھ قرآن کی تلاوت کی مشق۔
5. اصلاحِ تلاوت: انفرادی غلطیوں کی نشاندہی اور ان کا حل۔
↩ کورس کی تفصیلات:
👈یہ کورس صرف 10 دنوں کا ہے
👈
روزانہ 45 منٹ کی کلاس ہوگی۔
👈کورس
مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
👈اس
مکمل کورس کی فیس 100 روپے ہے۔
↩کورس کیسے جوائن کریں؟
کورس میں رجسٹریشن کے لئے ہمیں
واٹس ایپ کریں یا ہمارا ویب سائٹ وزٹ کریں۔
- ہمارا واٹس ایپ ہے(WhatsApp Link) :
- ویب سائٹ پر جانے کے لئے کلک کریں:Website Link
اگر آپ اپنی تلاوت کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہوں، یہ کورس آپ کےکے لیے بہترین ہے۔ ہمارے ماہر اساتذہ آپ کی رہنمائی کریں گے اور آپ کو قرآن کی خوبصورتی اور اثرانگیزی کا حقیقی تجربہ فراہم کریں گے۔دوسروں تک بھی اس تجوید القران کورس کو پہونچائیں۔ سب سے بہتر بنیں، حدیث میں ہے کہ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔
ابھی رجسٹر کریں اور تلاوتِ قرآن میں مہارت حاصل کریں!
جزاکم اللہ خیرا أحسن الجزا